CBT&A Courses at GTTC Haroonabad

  • Feb, Sat, 2025
  • 46 views
  • 3 minutes Read

In October 2024, GTTC Haroonabad proudly launched CBT&A courses under Pakistan’s National Vocational Qualifications Framework (NVQF). These programs represent a significant leap toward aligning vocational and technical education with global standards and modern industry requirements.

These level-based courses, designed under the National Vocational Certificate (NVC) system, craft to meet the growing demands of the job market. A standout feature of these courses is the Competency-Based Training and Assessment CBT&A model, which emphasizes practical skills, enabling students to excel in real-world tasks and workplace scenarios.

اکتوبر 2024 سے، جی ٹی ٹی سی ہارون آباد نے پاکستان کے نیشنل ووکیشنل کوالیفیکیشن فریم ورک (این وی کیو ایف) کے تحت نئے سی بی ٹی اینڈ اے کورسز کا فخریہ آغاز کیا۔ یہ پروگرامز تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کو عالمی معیار اور جدید صنعتی ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

یہ لیول بیسڈ کورسز نیشنل ووکیشنل سرٹیفکیٹ (این وی سی) سسٹم کے تحت ترتیب دیے گئے ہیں، جو ملازمت کی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کورسز کی ایک نمایاں خصوصیت کمپیٹینسی بیسڈ ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ (سی بی ٹی اینڈ اے) ماڈل ہے، جو عملی مہارتوں پر زور دیتا ہے اور طلبہ کو حقیقی دنیا کے کاموں اور ملازمت کے مواقع میں کامیاب ہونے کے قابل بناتا ہے۔


Understanding Competency-Based Training & Assessment (CBT&A)

CBT&A is a progressive training approach that equips trainees with job-specific skills through hands-on learning. CBT&A focuses on practical applications rather than theoretical instruction, setting it apart from traditional methods.

سی بی ٹی اینڈ اے ایک جدید تربیتی طریقہ کار ہے۔ جو طلبہ کو عملی تربیت کے ذریعے مخصوص پیشہ ورانہ مہارتیں سکھاتا ہے۔ روایتی طریقوں کے برعکس۔ یہ طریقہ تھیوری کی بجائے حقیقی دنیا میں مہارتوں کے عملی اطلاق پر زیادہ زور دیتا ہے۔

Key Features of CBT&A:

  • Competency-Focused: Builds job-specific skills and workplace efficiency.
  • Outcome-Focused: Evaluates students based on their proficiency in completing tasks according to industry standards.
  • Personalized Training: Designed to meet individual learning requirements, enabling students to advance at their own pace.
  • Practical Assessments: Evaluations are based on real-world task performance.
  • Industry-Aligned Curriculum: Developed with industry professionals to meet the job market’s needs.
  • Flexible Methods: Includes workshops, simulations, and on-the-job training.
  • Recognition of Prior Learning (RPL): Provides official accreditation for prior learning.

مہارت پر مرکوز: طلبہ کو مخصوص پیشہ ورانہ مہارتیں اور عملی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
نتائج پر مبنی: طلبہ کی مہارت کو انڈسٹری کے معیارات کے مطابق جانچتا ہے۔
شخصی تربیت: ہر طالب علم کی سیکھنے کی رفتار کے مطابق لچکدار نظام فراہم کرتا ہے۔
عملی جانچ: امتحانات عملی کاموں کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔
انڈسٹری کے مطابق نصاب: مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
لچکدار تربیت: ورکشاپس، عملی مشقوں، اور صنعتی تربیت کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
پہلے سے سیکھی گئی مہارتوں کی پہچان (آر پی ایل): سابقہ مہارتوں کو تسلیم کرنے کا نظام مہیا کرتا ہے۔

Benefits of CBT&A:

  • Produces job-ready professionals.
  • Fulfills specific industry needs.
  • Provides measurable, practical outcomes.
  • Encourages upskilling and lifelong learning.

روزگار کے لیے تیار ماہرین پیدا کرتا ہے۔
انڈسٹری کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
قابلِ پیمائش اور عملی نتائج فراہم کرتا ہے۔
مسلسل سیکھنے اور مہارتوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


What is the National Vocational Qualification Framework (NVQF)?

The National Vocational Qualification Framework (NVQF) provides a standardized pathway for individuals to advance in vocational education and technical skills. It fosters competency-based learning and ensures alignment with industry standards, recognizing certifications nationally and internationally.

Managed by NAVTTC (National Vocational and Technical Training Commission), the NVQF promotes skill development, lifelong learning, and workforce readiness. The program enables trainees to progress through well-defined training levels. It starts with basic skills and goes up to advanced expertise, catering to the requirements of different industries.

نیشنل ووکیشنل کوالیفیکیشن فریم ورک (این وی کیو ایف) ایک معیاری نظام فراہم کرتا ہے۔ جس کے ذریعے افراد ووکیشنل تعلیم اور تکنیکی مہارتوں میں ترقی کر سکتے ہیں۔ یہ نظام مہارتوں پر مبنی سیکھنے کو فروغ دیتا ہے۔ اور انڈسٹری کے معیارات کے مطابق سرٹیفکیٹس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان کو یقینی بناتا ہے۔

یہ فریم ورک نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر انتظام ہے۔ جو ہنر مندی کی ترقی، مسلسل سیکھنے، اور روزگار کی تیاری کو فروغ دیتا ہے۔ ہنر مند افراد کو بنیادی مہارتوں سے لے کر اعلیٰ مہارتوں تک واضح طور پر متعین مراحل میں ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جو مختلف صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

The NVQF Level System

The National Vocational Qualification Framework (NVQF) categorizes technical education into different levels, ensuring a structured learning pathway. The NVQF starts at Level 0, teaching foundational skills, and progresses to Level 5, equivalent to a Diploma of Associate Engineering (DAE). These levels create a structured path for trainees to progressively enhance their skills, advancing from beginner to expert. The NVQF aligns with higher education qualifications, ensuring smooth transitions for students who wish to continue their education or enter the job market with recognized credentials.

نیشنل ووکیشنل کوالیفیکیشن فریم ورک (این وی کیو ایف) تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کو مختلف سطحوں میں تقسیم کرتا ہے تاکہ سیکھنے کے عمل کو مرحلہ وار اور منظم بنایا جا سکے۔ یہ لیول 0 سے شروع ہوتا ہے، جہاں بنیادی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں، اور لیول 5 تک پہنچتا ہے، جو کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کے مساوی ہے۔ یہ نظام طلبہ کو مہارتوں میں بتدریج بہتری کے مواقع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ ابتدائی درجے سے ماہر سطح تک ترقی کر سکیں۔ این وی کیو ایف کو اعلیٰ تعلیمی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جو طلبہ کو مزید تعلیم جاری رکھنے یا تسلیم شدہ اسناد کے ساتھ ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔


Global Adoption of CBT&A

Countries like Australia, Canada, Germany, and the United States have used CBT&A for years. This ensures their workforce meets industry needs.

Developing nations such as Pakistan, India, and many African countries are now adopting this model. It helps fill skill gaps and improves workforce competency.

آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی اور امریکہ میں سی بی ٹی اینڈ اے کئی سالوں سے رائج ہے۔ اس سے ان کا ورک فورس صنعتی ضروریات کے مطابق ہوتا ہے۔

پاکستان، بھارت اور کئی افریقی ممالک جیسے ترقی پذیر ممالک بھی اس ماڈل کو اپنا رہے ہیں۔ یہ مہارت کی کمی کو دور کرنے اور ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔


CBT&A in Pakistan

In Pakistan, NAVTTC and provincial TEVTAs (such as Punjab TEVTA and Sindh TEVTA) play a pivotal role in implementing CBT&A. Development partners like GIZ (Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit) support this approach. It transforms vocational training and aligns it with international standards, ensuring a skilled workforce for both local and global markets.

پاکستان میں نیوٹیک اور صوبائی ٹیوٹا (پنجاب اور سندھ)، سی بی ٹی اینڈ اے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس حکمت عملی کو جی آئی زیڈ (گیز) جیسے ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ فنی تربیت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ اور اسے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنا رہی ہے۔ اس سے مقامی اور عالمی منڈی کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار ہو رہی ہے۔


Why Choose GTTC Haroonabad?

At GTTC Haroonabad, we provide modern job training to help students succeed. By introducing NVQF-aligned courses and CBT&A methodology. We aim to equip our trainees with the expertise and confidence needed to excel in today’s competitive job market.

جی ٹی ٹی سی ہارون آباد جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت فراہم کرتا ہے۔ تاکہ طلبہ کامیاب مستقبل کے لیے تیار ہو سکیں۔ این وی کیو ایف سے ہم آہنگ کورسز اور سی بی ٹی اینڈ اے تربیتی ماڈل کے ذریعے ہم اپنے طلبہ کو بہترین مہارتیں اور اعتماد فراہم کر رہے ہیں۔ تاکہ وہ آج کی مسابقتی جاب مارکیٹ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

📢Explore our new courses today and be a part of the future-ready workforce!

!ہمارے نئے کورسز میں داخلہ لیں اور اپنے کامیاب مستقبل کی بنیاد رکھیں